38

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ باز گشت

سرگودھا (بیوروچیف) یکم مارچ سے پٹر و لیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کیلئے حکومت نے پَر تولنا شروع کردیئے ہیں ذ ر ائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافہ کرنا پڑرہا ہے اور یہ بات بھی بازگشت کررہی ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافے کے بعد اس کے نرخ 300روپے لیٹر تک لے جانا چاہا رہی ہے تاکہ آئی ایم ایف سے قرضے کی اقساط میں آسانی ہو آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد عوام کو بڑے پیمانے پر حکومت کی جانب سے ریلیف دینا کا سلسلہ شروع کرنے کیلئے بھی کہا جارہا ہے تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام کیلئے ہر گزرتے دن کیساتھ مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں