آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقاتیں

لاہور (بیورو چیف)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل عظمی خانم کی مالی امداد کی درخوا ست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سٹینو گرافر اظہر شفیق کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت جار ی کی گئی۔اسی طرح ریٹائرڈ سب انسپکٹر ملک اشرف کی درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو ضرور ی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے ملازمین اور انکے اہلخا نہ کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔ اور درپیش مسائل کے بروقت اور مثر حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں