آٹھویں جماعت کے امتحانات،منڈی صادق گنج کے70فیصد طلباء و طالبات رل گئے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)منچن آباد میکلو ڈ گنج اور منڈی صادق گنج سمیت تحصیل بھر کے تقریبا 250دیہاتوں میں قائم تعلیمی اداروں کے آٹھو یں جماعت کے طلبا اور طالبات کو پیکٹا کے زیر اہتمام امتحانات میں شامل ہو کر پیپرز دینا انتہائی مشکل عمل بنا دیا گیا ہزاروں کی تعداد میں اٹھویں جماعت کے طلبا و طالبات کے امتحانی سینٹرز ان کے گھروں سے 25سے 30کلو میٹر کے فاصلے کی دوری پر بنا دئیے گئے ہیں جسکی وجہ سے طلبا و طالبات کو ایک لمبا سفر کر کے امتحانی سینٹرز پہنچ کر پیپر دینا پڑتا ہے ذرائع کے مطابق اس صورت حال کے ذمہ داران پیکٹا حکام ہیں جو مقامی طور پر آ کر وزٹ کر امتحانی مراکز ترتیب دینے کی بجائے صرف اپنے دفاتر میں بیٹھ کر امتحانی سینٹرز کی ترتیب بناتے رہے اور اسی ترتیب کے مطابق طلبا و طالبات کو رول نمبرز سلپس جاری کر دی گئیں پیکٹا حکام کے اس اقدام سے ہزاروں طلبا و طالبات مشکلات کا شکار ہو گئے دور دراز علاقوں میں رکھے جانے والے امتحانی مراکز کے مسئلے پر طلبا و طالبات اور والدین کی جانب سے بڑی تعداد میں سی ایم پورٹل پر شکایت جا اندراج تو کرایا گیا لیکن وقت کی کمی کی بجائے سی ایم پورٹل سے بھی کوئی ریلیف نہ سکا اور امتحانات شروع ہوجا ے پر طلبا و طالبات کو پیپرز دینے کے لئے ان دور دراز علاقوں میں قائم کئے گئے امتحانی مراکز جا کر پیپرز دینے پڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں