اب عوام سیاسی طورپر نہیں معاشی بدحالی پر باہر نکلیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف نے حکومتی اور انتظا می اخراجات کم کرنے کے بعد پٹرول 100 روپے لیٹرکم جبکہ بجلی کی قیمت میں کم از کم 10روپے یونٹ کم کر نیکا مطالبہ کردیا ۔ حکمرانوں اور سرکاری آفیسرزکے اخراجات کم کرنے کے اثرات عوا م تک کیسے پہنچیں گے حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے ۔ تحریک انصا ف کے رہنما اور سا بق وائس چیئرمین خواجہ اسد اعجاز منا کاردعمل میں کہناتھاکہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافے کی خود خطرناک خبرسنادی ہے اب عوام سیا سی طورپرنہیں تومعاشی بدحالی پر باہر نکلیں گے تو حکمران ایو ا ن اقتدارسے بھاگتے نظر آئیں گے- انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کم کرنے اور وزرا کی2ماہ تنخواہیں نہ لینے سے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونیوالی مہنگائی کم ہوگی؟عمران خان پر الزامات عائد کرنے والے آج اپنے حکومتی اورانتظامی کردار کے بعدعوام کومنہ دکھانے کے قابل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں