129

اجمل چیمہ نے ایک بارپھرپارٹی بدل لی

ساہیانوالہ(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ نے ایک بار پھر پارٹی بدل لی استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل صدر اجمل چیمہ 2024 کا الیکشن مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر لڑیں گے، ذرائع، اس حوالے سے ان کی گزشتہ روز رانا ثنااللہ سے بھی ملاقات ہوچکی ہے ،واضع رہے کہ 2018 کا الیکشن حاجی محمد اجمل چیمہ نے آزاد امیدوار کے طور پر جیت کر پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا بعد ازاں عدم اعتماد میں منحرف ارکان میں شامل ہوئے پھر اس حلقہ میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں اجمل چیمہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے سیاسی میدان میں اترے مگر ان کے مدمقابل علی افضل ساہی نے ان کو مات دی تو اجمل چیمہ نے اپنی ہار کا ذمہ دار مسلم لیگ(ن) کی مقامی اور اعلی قیادت کو ٹھہرایا اس پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی جوائن کی تو ان کو استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل صدر کا عہدہ دے دیا گیا مگر جیسے ہی 2024 کے الیکشن کے لیے سیاسی میدان سجا تو حاجی محمد اجمل چیمہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے کوششیں شروع کردی اس سلسلے میں ان کی گزشتہ روز رہنما مسلم لیگ ن رانا رانا ثنااللہ سے باقاعدہ ملاقات بھی ہو چکی ہے دوسری جانب تحسین اعوان نے بھی گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ این اے 95 کا ٹکٹ ہما تحسین اعوان کے پاس ہی ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں