4

اسما فیاض ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل تعینات

لاہور(بیوروچیف) اسما فیاض (بی ایس۔19)کو دفتر اکائونٹنٹ جنرل پنجاب میں ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل(پے رولز اینڈ اکائونٹس) تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ سول سروسز کے 33ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل آفس آف ڈپٹی آڈیٹر جنرل (سینٹرل)، لاہور میں ڈائر یکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔دریں اثنا، صا حب رحمت (بی ایس۔19) نے دفتر اکائونٹنٹ جنرل پنجاب میں ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل (ایڈمنسٹریشن) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ سول سروسز کے 36ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے قبل ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف آڈٹ، لوکل گورنمنٹس، پنجاب (جنوب)، فیصل آباد میں ڈائریکٹر آڈٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اکائونٹنٹ جنرل پنجاب، نمانہ گل رخ فرید نے دونوں افسران کو نئی ذمہ داریوں کے سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں