66

المصطفیٰ ویلفیئر کے زیراہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

فیصل آباد(پ ر)المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سفید موتیا کا فری آئی کیمپ کا انعقادکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مزمل سعیدباجوہ چک نمبر77گ ب مین ستیانہ روڈ فیصل آباد پرالمصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سفید موتیا کا فری آئی کیمپ لگایاگیاجسکاافتتاح پیرقاری عبدالرحمن قادری ‘میاں ممتازاحمد’مزمل سعیدباجوہ ‘ڈاکٹرمبشرسعیدباجوہ ‘ایوب اعوان ‘ راناخادم حسین ‘رحمت اللہ سیالوی ‘وقاص پڈھیار ‘ علی عبداللہ باجوہ’محمدوحیدرضا’ڈاکٹرسعیدطاہر سمیت دیگرنے کیا اس موقع پرشرکاء نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کی خوشنودی اور قرب حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مخلوق خدا کی عملی طور پر خدمت کی جائے، اللہ تعالی ان لوگوں پر احسان عظیم فرماتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں مخلوق خدا کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اور دلوں کا سکون بھی اسی کام سے حاصل ہوتا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ کیمپ میں سفیدموتیاکابالکل فری آپریشن کیاجارہاہے اورتمام مریضوں کوایک ماہ کیلئے مفت ادویات بھی دی جارہی ہے اسکے ساتھ ‘لیبارٹری ٹیسٹ’ آپریشن’ لینز اورتمام میڈیسن بھی بالکل مفت ہے کیمپ میں 680مریضوں کافری چیک اپ کیاگیا240مریضوں کوعینکیں لگائی گئی اور68سفیدموتیے کے مریضوں کافری آپریشن کیاگیا۔ کیمپ کے اختتام پرمریضوں اورانکے لواحقین کیلئے کھانے کابھی اہتمام کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں