57

الیکشن کمیشن نے الیکشن 2024ء کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن 2024کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی بھی امیدوار کوپینا فلیکس لگانے کی اجازت نہ ہے۔ کوئی سیاسی جماعت یا شخص ذیل میں دیے گئے الیکشن کمیشن کے منظور شدہ سائز سے بڑے پوسٹر ، ہینڈ بل، پمفلٹس ، لیفلیٹس ، بینرز اور پورٹریٹس لگائے گا اور نہ ہی تقسیم کرے گا۔ا۔پوسٹرز:18 انچX23 انچ۔ ب۔ہینڈ بلز /پمفلٹس/ لیفلیٹس: 9 انچX 6انچ۔ ج۔ بینرز 3 فٹ X 9 فٹ ۔ د۔پورٹریٹس: 2 فٹ X 3فٹ ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لگائے گئے پینا فلیکس کو اتار (Remove)کر دیا گیا ہے امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم چلائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں