81

الیکشن 2024ء ووٹر ٹرن آئوٹ میں پنجاب سر فہرست

اسلام آباد(بیوروچیف)گیلپ پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات2024میں ووٹر ٹرن آوٹ میں پنجاب سرفہرست رہا۔ گیلپ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ عام انتخابات2024 میں ووٹر ٹرن آوٹ تقریبا48فیصد رہا جو گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں3فیصد کم ہے۔ صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ52 فیصد رہا جبکہ بلوچستان میں صرف35فیصد ووٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ووٹرز ٹرن آوٹ کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ تمام صوبوں میں ووٹرز ٹرن آوٹ میں کمی دیکھی گئی۔ صوبہ پنجاب میں ووٹرز ٹرن آوٹ میں پانچ فیصد (56%-51%)، سندھ میں سات فیصد (49%-42%) اور خیبر پختونخوا میں تین فیصد (43%-40%) کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں