3

امیدوار برائے صدرDBAسید نثار علی شاہ کی انتخابی مہم تیز،وکلاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ انتخابات میں امیدوار برائے صدر سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، وکلاء برادری کے مختلف دھڑوں نے سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو یقینی قرار دے دیا۔ امیدوار برائے صدر سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کی جانب سے جو پذیرائی مل رہی ہے، وہ انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بنچ کے قیام’ وکلاء کے مسائل اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ اپنی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کا مشن لیکر میدان میں آیا ہوں۔ ہمیشہ حق وسچ کی بات کی ہے۔ وکلاء برادری کے مسائل حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چیمبر ٹو چیمبر کمپیئن کے دوران سینئر ونوجوان وکلاء نے ان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں