انتظامیہ گوجرہ میں انسداد گراگری ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام

گوجرہ(نامہ نگار)انتظامیہ گوجرہ میں انسدادِ گداگری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی شہر پر بھکاریوں نے یلغار کر رکھی ہے کمسن بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں بھکاری صبح ہوتے ہی بھیک مانگنے کے لیے بازاروں میں ٹولیوں کی شکل میں پھیل جاتے ہیں یونہی گاہک خریداری کی غرض سے دوکانوں کے باہر پہنچتے ہیں بھکاری نمودار ہوکر گاہکوں کا گھیراؤ کر لیتے ہیں بھیک کے حصول تک صارفین کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ بعض بھکاریوں نے خود کو مصنوعی طور پر معذور ظاہر کرتے ہوئے لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن، ویگنوں کے سٹینڈز، ہسپتالوں، پولیس دفاتر مقامی عدالتوں میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔بھکاریوں کی یلغار سے محفوظ نہیں۔ مقامی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی انسدادِ گداگری کے خلاف سنجیدہ کارروائی کہیں نظر نہیں آتی۔ قانون کے ساتھ انتہائی ڈھٹائی سے یہ کھلواڑ ہو رہا ہے۔ شہری پریشان کن صورتحال سے دو چار ہیں جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ مقامی شہریوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی توجہ اس اہم معاملہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں