2

انجمن تاجران ملت روڈ کے عہدیداروں کا باہمی مشاورت سے چناؤ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ملت روڈ کا چنائو مکمل ہو گیا’ ملت روڈ کی تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں کی باہمی مشاورت کے بعد عابد حسین مغل کو سرپرست اعلیٰ’ سرپرست حاجی اقبال’ چیئرمین میاں تنویر ریاض’صدر ڈاکٹر دائود احمد’ جنرل سیکرٹری احسان علی ڈھلوں’ سینئر نائب صدر ذوالفقار وحید بھٹو’سینئر وائس چیئرمین اشتیاق حمد بٹ’ وائس چیئرمینز مراتب سندھو’ حاجی محمد اقبال’ سینئر نائب صدور کاکا سپاہی اور بلال احمد گل کو عہدوں پر فائز کر دیا گیا’ اجلاس میں انجمن تاجران نور پور بازار کے صدر میاں ذوالفقار علی بھٹو’ حاجی اقبال لطیف سینئر نائب صدر’ اشتیا ق احمد بٹ صدر غازی آباد مارکیٹ ملت روڈ’ احسان علی ڈھلوں صدر ملت ٹائون مارکیٹ’ عابد حسین مغل صدر(LPG) ایسوسی ایشن فیصل آباد’ مراتب علی سندھو’ صدر رینٹ اے کار ملت چوک نے شرکت کی’ تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں نے ملت روڈ کی ابتر اور ناگفتہ بہ صورت حال پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا اور ملت روڈ کی تعمیر اور بہتری کیلئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ ملت روڈ کے تاجروں کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے اور تمام عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملت روڈ کے مسائل کے حوالے سے جلد ہی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے ملاقات کی جائے اور ملت روڈ کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا جائے’ اس کے علاوہ سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں