30

انسان ہمت کرے تو معذوری راستہ نہیں روک سکتی

سرگودھا (بیورو چیف) انسان اگر ہمت کرے توکامیابی کے لیے کوئی معذوری اس کا راستہ نہیں روک سکتی شرط محنت اور معذوری کو آڑے نہ آنے دینا ہے جو لوگ اپنی معذوری کو قسمت سمجھ کر دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں وہ زندگی میں کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے ضرور ت اس امر کی ہے کہ انسان معذوری کو نظر انداز کرتے ہوئے ہمت سے کام لے تو منزلیں معذوری کے باوجود اس کے قدم چومتی ہیں ان خیالات کا اظہار مرکز تعلیمی بالغاں برائے معذور افرادمیں کئیر ڈس ایبل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عمران شاہ صدر محمد اعظم فاروقی جنرل سیکرٹری عدنان شاہ بابر ظہور پرنسپل ریڈر کالج زوہیب احمد نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں