انسداد پولیو مہم کے دوران عوام ٹیموں کیساتھ تعاون کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے عوام الناس محکمہ صحت اور پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں 3 فروری سے لے کر9 فروری تک رواں سال کی پہلی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مرکزی علماء کونسل پاکستان ہر سطح پرتعاون کرے گی ہر پولیو ٹیم میں خواتین کو بطور ورکر لازمی شامل کیا جائے چونکہ گھروں میں موجود خواتین کیلئے سہولت پیدا ہو گی اور آسانی کے ساتھ مائیں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا سکیں گی انہوں نے مزید کہا کہ بار بار پولیو مہم کا مقصد بچوں کو معذوری سے بچانا ہے اور پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں