3

انشاء اللہ تاجروں کے مسائل انکی امنگوں کے مطابق حل ہونگے،رانا ثناء اللہ خاں،رانا احمد شہریار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر چوہدری بہادر علی ‘ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری ارشد’ سرپرست چوہدری محمد افضل’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ مکی مارکیٹ کے چیئرمین شیخ یوسف گچھا’ انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن انوار’ اکبر انصاری’ خرم شہزاد’ ماجد امین بٹ و دیگر تاجر رہنما وزیراعظم کے مشیرسینیٹر رانا ثناء اللہ خاں اور نومنتخب ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں کو شاندار کامیابی پر مبارکباددینے کیلئے ان کے ڈیرے پہنچے’ وفد نے رانا ثناء اللہ خاں اور رانا احمد شہریار خاں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائیں’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر چوہدری بہادر علی و دیگر مقررین نے کہا کہ رانا احمد شہریار کی کامیابی شہر بھر کے تاجروں کی کامیابی ہے’ انہیں اسمبلی کے فلور پر دیکھ کر دلی اطمینان ہوا ہے’ کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ رانا احمد شہریار خاں تاجروں کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا رول ادا کریں گے’ اس موقع پروزیراعظم کے مشیرسینیٹر رانا ثناء اللہ خاں اور نومنتخب ایم پی اے رانا احمد شہریار خاںنے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں خاص طور پر رانا احمد شہریار خاں کی کامیابی کا سہرا امین بٹ گروپ کے چیئرمین محمد امین بٹ اور ان کے ساتھیوں کو جاتا ہے’ ان لوگوں نے جس طرح الیکشن ڈے پر پورا دن ڈیوٹی دی اور ایک ایک ووٹ کو کاسٹ کروایا جو قابل تحسین ہے’ انشاء اللہ تاجروں کے مسائل ان کی امنگوں کے مطابق حل ہوں گے اور انہیں ان کا جائز مقام دلایا جائے گا’ خاص طور پر آٹھ بازاروں کے مسائل تاجروں کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے’ کوئی سرکاری افسر کسی بھی تاجر کو ہراساں نہیں کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں