83

ایم ڈی واسا عامر عزیز کی ہدایت پر دسمبر میں 424نادہندگان کے کنکشن منقطع کردیئے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر ڈس کنکشن ٹیموں نے دسمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر424نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے جبکہ 69لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے۔ایم ڈی واسا کی ہدایت پر ریونیو ڈائریکٹوریٹس کے افسران و سٹاف کی جانب سے نادہندگان کے خلاف موثر مہم جاری رکھی گئی جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ یکم دسمبر سے31دسمبر تک ڈس کنکشن ٹیموں کی جانب سے شہر کے دونوں زونز میں نادہندہ صارفین کے خلاف کارروائیاں کی گئی جن میں ایسٹ زون میں ڈائریکٹر ریونیو جاوید غنی کی نگرانی میں ڈس کنکشن ٹیم کے انچارج و ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال قادری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا اویس اور محسن مسیح و دیگر سٹاف کے اشتراک سے 263 ڈیفالٹرز صارفین کے کنکشن کاٹ دئیے جبکہ 40 لاکھ ر روپے سے زائد کی ریکوری کی۔ اسی طرح ویسٹ زون کے ڈائریکٹر محمد اقبال ملک کی نگرانی میں ڈس کنکشن ٹیم کے انچارج و ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرف بٹ و دیگر ٹیموں کی جانب سے نادہندہ صارفین کے 161 کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ 29 لاکھ17 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں