12

ایڑھیاں پھٹنے کی تکلیف سے کیسے بچیں

کراچی ( بیو رو چیف )موسم سرمامیں پیروں کی ایڑھیاں پھٹنا ایک عام سامسئلہ ہے لیکن یہ شدید صورت اختیار کر کے تکلیف دہ بھی ہو جاتا ہے۔ایڑھیاں پھٹنے کا مسئلہ سردیوں میں ہی زیادہ کیوں ہوتا ہے؟ اس کی وجوہات کیا ہیں اور بچاو کے لیے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں؟اس بارے میں معالج کہتے ہیں کہ پاوں کی جلد میں تیل کے غدود کم ہوتے ہیں اس لیے وہ خشک ہو جاتے ہیں۔ سردی کے باعث پاوں کی جلد میں موجود یہ غدود اور بھی غیر فعال ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں۔جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، انسانی جلد اپنی قدرتی لچک کھوتی جاتی ہے اور بدن میں تیل(چکنائی) کی قدرتی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ خشکی پیداہوتی ہے اور جلد پھٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں