8

ای بز پورٹل پر موصول درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ای۔بز پورٹل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، چاروں اضلاع کے اے ڈی سی جی، ایس این ایز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع سے اب تک ای۔بز پورٹل پر 405 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 306 درخواستوں کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے نمٹا جا چکا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ضلع سرگودہا میں 192 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 139 منظور ہو چکی ہیں، 48 درخواست دہندہ کی طرف زیر التوا ہیں جبکہ 4 درخواستیں مسترد کی گئیں۔ ضلع خوشاب میں 35 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 11 منظور ہوئیں، 9 مسترد ہوئیں، 3 درخواستیں محکموں میں پروسیس میں ہیں جبکہ 12 درخواست دہندہ کے پاس زیر التوا ہیں۔ ضلع میانوالی میں 98 درخواستیں سامنے آئیں، جن میں سے 84 منظور ہوئیں، 2 پروسیس میں ہیں جبکہ 12 درخواست دہندہ کے پاس زیر التوا ہیں۔ ضلع بھکر میں 81 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 72 منظور ہوئیں، ایک مسترد ہوئی اور 6 درخواستیں درخواست دہندہ کے پاس زیر التوا ہیں۔ ہمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ای۔بز پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں