12

بازاروں کے راستوں کی بندش کیخلاف گوجرہ کی تاجر برادری سراپا احتجاج

گوجرہ (نامہ نگار) بازارو ں کے راستو ں کی بندش کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مین بازار کا مشاورتی اجلاس محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت مقامی ہال میں منعقد ہوا جسمیںصدر رانا محمد سعید راشد منج کی قیادت میں اعجاز احمد، شوکت علی رضا کمبوہ،رانا محمد سبطین ایڈووکیٹ ،سربراہ مصالحتی کمیٹی میاں محمد بشارت سمیت تاجر رہنماؤں ، دوکانداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ شہر بھر میں موجودہ صورتحال باعث تشویش ہے بازاروں میںراستوں کی بندش نے نظام زندگی مفلوج کر دیاہے۔کاروبار متاثرہورہے ہیںتاجر پریشان اورکسی مسیحا کی آمدکے منتظر ہیں۔ تاجروں کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے متحد ہیں۔ بلا تفریق سر زمین گوجرہ کی تاجر برادری کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر، ایڈمنسٹریٹر،انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن،مرکزی و ذیلی تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے کر شہر کی خوبصورتی کیلئے پلان مرتب کیا جائے۔ کسی بھی پالیسی کے نفاد سے پہلے انتظامیہ تاجر رہنماؤں سے میٹنگ کرے۔ اتفاق رائے کے بعد عملدرآمد کروایا جائے۔ دوکانداروں کیساتھ خوشگوار ماحول میں مسائل کے حل کیلئے تاجروں اور انتظامیہ پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ حکومت ، ذمہ دار ادارے تاجرو ں کی عزت، معیار، وقار، بقائ،سلامتی اور جائز حقوق کے تحفظ کیلئے دو قدم آگے بڑھ کر کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں