بانی PTIرہائی فورس کا اعلان آئین کی نفی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ کے پی وزیرا علی کابانی پی ٹی آئی رہائی فورس کااعلا ن آ ئین کی نفی اور جلائو گھیرائو کی دعوت دینے کے مترادف ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اپنی نوکری بچانے کے لیے سہیل آ فریدی وفاق اور صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔وہ8فروری کوبھی کچھ نہیں کرسکے عیدکے بعدان کی رہائی فورس بھی ناکام ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنے خلاف جھوٹے مقدمات کے باوجود قانونی راستہ اختیار کیا اور وہ سرخروہوئے پی ٹی آئی کو بھی قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے مگروہ فسادچاہتے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ وفاق کے سوا کوئی فورس بنانا کسی کا استحقاق نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ کوچاہئے کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منصوبوں کی تقلید کریں اگرانہیں بانی پی ٹی آئی کی طرف سے سٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری دی گئی ہے تووہ مستعفی ہوکر سڑکوں پر آ ئیں قانون خودراستہ اختیار کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں