28

بجلی صارفین پر 484 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاق کاٹرانسمیشن سسٹم چارجزکی مدمیں بجلی کے صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ، نیشنل گرڈ کمپنی نے سسٹم چارجزکی مدمیں اضافے کی نیپرا میں درخواست دائرکردی۔ نیشنل گرڈکمپنی نے 484 ارب کے سسٹم چارجز وصول کرنے کیلئے درخواست دائرکی، نیشنل گرڈکمپنی نے 2022 سے23کیلئے112ارب روپے کی درخواست دائرکی۔ 2023سے 2024 کیلئے 163 ارب روپے مانگ لئے گئے، سال 2024سے 2025کیلئے 209ارب روپے مانگ لئے گئے۔ نیپراکی جانب سے منظوری ملنے پر صارفین سے وصولی کی جاسکے گی، صارفین سے بجلی کے بلوں کی مد میں 484ارب وصول کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں