بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)بجلی چوری کر نے والا مقدمہ کی زد میں آگیا ۔معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس نے چک نمبر 340ج ب میں دوران چیکنگ محمد شریف کے بجلی میٹرکو چیک کیاتو وہ واپڈاکی مین لائن میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتکب پایاگیا جس پر ٹیم نے اس کا بجلی میٹر اتارکر قبضہ میں لے لیااور افسران کو آگاہ کیاگیاافسران نے تحریری طور پر تھانہ نواں لاہور پولیس کو آگاہ کیا جنہوں نے مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں