84

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھر پور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ، صدرمملکت عارف علوی

اسلام آباد(بیوروچیف ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایوان صدر میں ملاقات کی ہے اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نامِ روشن کیا ہے، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹس میں شرکت کر کے بینائی سے محروم کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دنیا کو خصوصی افراد کی شاندار صلاحیتوں سے متعارف کروایا، حالیہ برسوں میں پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ نے خصوصی توجہ اور پہچان حاصل کی،پاکستان بلائنڈ کرکٹ بورڈ کا ملک میں کرکٹ کے مقابلوں کے فروغ اور انعقاد کے لئے سرگرم ہوناخوش آئند ہے، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جدوجہد اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کرکٹرز کی متاثر کن کارکردگی کو سراہا جانا چاہئے ،ٹیم مینجمنٹ نے اس موقع پر صدر مملکت کو ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ارکان نے حوصلہ افزائی پر صدر مملکت اور خاتون اول کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر خاتون اول ثمینہ علوی بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں