بلدیاتی الیکشن کیلئے فیصل آباد میں بڑی انتظامی تبدیلیاں،تحصیلیں6سے بڑھا کر11کردی گئیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب بھر میں انتظامی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں مگر فیصل آباد میں سب سے زیا دہ اکھاڑ بچھاڑکی جا رہی ہے ۔ ضلع فیصل آباد کو11تحصیلوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں انتظامی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ،ضلع فیصل آباد کی تحصیلیں6سے بڑھا کر 11 کر دی گئی ہیں، دوبڑی تحصیلوں تحصیل فیصل آباد سٹی اور فیصل آباد صدر کو تحلیل کر کے دیہاتی اور شہری علاقوں پر مشتمل 5 نئی تحصیلیں بنا دی گئی ہیں۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق تحصیل جڑانوالہ کے علاقہ کھڑیانوالہ کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیاہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹر اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے بھی اپنے آبائی علاقہ سمن آباد کوتحصیل کا درجہ دلوایا دیا ۔ ذرائع کے مطابق کے فیصل آباد میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے محکمہ بلدیا تی کی جانب سے بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جا ئیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں