46

بلدیہ جھمرہ کی انتظامیہ کی غفلت سے شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم

ساہیانوالہ(نامہ نگار)ٹائون مونسپل ایڈمنسٹریشن چک جھمرہ میں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے خاکروبوں کو شہر میں صفائی کے لیے دی جانیوالی لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں ہتھ ریڑھیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ انتظامیہ نے ان خستہ حال ہتھ ریڑھی کی مرمت کروانے کی بجائے انکو کھڈے لائن لائن لگا دیا جس سے تحصیل چک جھمرہ کے شہری حدود کا نظام صفائی درہم برہم ہوگیا جبکہ انتظامیہ نے اس قمیتی لوہے کا کوئی مناسب بندوبست کرنیکی بجائے اس مسئلے کو پس پشت ڈال دیا ہے، تفصیلات کے مطابق ٹائون مونسپل ایڈمنسٹریشن چک جھمرہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خاکروبوں کو ہتھ ریڑھیاں مہیا کی جاتی تھی جن کے ذریعے خاکروب کوڑا شہری حدود سے کچڑا کنڈی تک لے جاتے تھے مگر ان ہتھ ریڑھی کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ درجن کے قریب لاکھوں روپے مالیت کی یہ ریڑھیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے تاہم انتظامیہ نے ان کی مرمت کروانے کی بجائے ٹائون مونسپل کی عمارت کے اندر ہی کباڑ کی شکل میں ڈھیر کردیا ہے جس سے صفائی کا نظام تو متاثر ہوا ہی ہے اس کیساتھ ساتھ گورنمنٹ خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ بھی لگا ہے۔ اگر ان ہتھ ریڑھیوں کی مرمت نہیں ہوسکتی تو اس کاٹھ کباڑ کی نیلامی کرکے اس سے حاصل شدہ رقم کو گورنمنٹ کے خزانے میں منتقل کیا جاسکتا ہے ناکہ اس لوہے کو مٹی میں گلنے کے لیے چھوڑ دیا جائے دوسری طرف اس لوہے کے خرد برد ہونے کا خدشہ بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں