44

بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ، حادثہ میں دو سگے بھائی جاں بحق

چنیوٹ(نامہ نگار)سرگودھا روڈ ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سواردو بھائی جاں بحق ریسکیو1122کے مطابق سرگودھا روڈ چک بہاد رپٹرولیم پوسٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 16سالہ ساگر اور18سالہ بادل پسران عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ علاوہ ازیں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے سگی بہن کو تیز دھار آلہ سے مبینہ طور پر قتل کردیا،تھانہ صدر پولیس و افسران موقع پر پہنچ گئے کاروائی کاسلسلہ شروع تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ میں یار میں فیصل ولد نذیر قوم کمہار نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار کر کے اپنی سگی بہن طاہر بی بی کو قتل کردیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس و افسران موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجا گیا پولیس کی جانب سے حسب ضابطہ کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں