9

بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کو مکمل ختم کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)امیر مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان میاں محمد اجمل قادری و چیئر مین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کو مکمل ختم کیا جائے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ملک کے محب وطن اور دینی حلقوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کے ناسور سے وطن عزیز کو پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ریاست پاکستان کیخلاف مسلح کارروائیوں میں شریک عناصر خارجی فتنہ کا قلع قمع کیا جائے۔ پاکستان کے استحکام کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔ پوری قوم کو یکسو ہو کر ان خارجیوں کے خلاف سینہ سپر ہونا پڑے گا۔تمام مکاتب فکر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کو عام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں