41

بیوی نے زہر دیکر شوہر کو مار ڈالا ، 8ماہ بعد قتل کا مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو زہر دیکر مار ڈالا’ لنڈیانوالہ پولیس نے 8ماہ بعد قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ نازیہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ منظوراں بی بی نے بتایا کہ اس کے بیٹے ناصر کی شادی 570 گ ب کی رہائشی نازیہ بی بی سے ہوئی اور شادی کے بعد وہ سسرال میں رہائش پذیر ہو گیا اور 16جون 2023ء کو ناصر کے سسرالیوں نے فون کر کے بتایا کہ اس کے بیٹے کی ڈیتھ ہو گئی ہے جب وہ وہاں پر پہنچے تو اسکی نعش گھر میں پڑی تھی اور جسم نیلا ہو چکا تھا جس پر شک ہوا کہ اسکو زہر دے دیا گیا ہے۔ بازپرس کرنے پر نازیہ بی بی اور اس کے گھر والے لیت ولعل سے کام لیتے رہے، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر دینا ثابت ہونے پر لنڈیانوالہ پولیس نے مقتول کی اہلیہ ملزمہ نازیہ بی بی اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں