2

بیوی نے شوہر کی زبان دانتوں سے کاٹ دی

ماموں کانجن(نامہ نگار ) بیوی نے شوہر سے ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لینے کے لیے دانتوں سے زبان کاٹ دی،زخمی شوہر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی علاقہ غوثیہ کالونی میں افسوس ناک انوکھا واقع پیش آیا۔ ظہیر ولد بشیر کا اپنی بیوی ارم بی بی کیساتھ اکثر لڑائی جھگڑارہتا تھا جس پر بیوی نے ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لینے کے لیے شوہر کی زبان اپنے دانتوں سے کاٹ دی زخمی شوہر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں میاں بیوی کی چھ۔سات ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ جن کا آپس میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔مضروب کے لواحقین نے مبینہ ملزمہ کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں