65

تجارت معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ

اسلام آ باد(بیوروچیف)بھارت کیساتھ تجارت معطلی کے باوجود درآمدات میں ایک بار پھراضافہ ہوگیا-سال دو ہزار چوبیس کے پہلے ہی مہینے بھارت سے پاکستانی درآمدات میں انتیس فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-ایک سال میں تیسری باربھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا.کومتی ذرائع کیمطابق گذشتہ ماہ جنوری میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پردرآمدات 29فیصد اضافے کے بعد3کروڑ26لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جنوری2023 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2کروڑ54لاکھ ڈالرز تھا-حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال فروری اورمئی میں بھی بھارت سے پاکستانی درآمدات میں اضافہ ہواتھا-ذرائع کے مطابق تجارت معطلی کے باعث نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسرکی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں