تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کو بیروزگار نہ کیا جائے

گوجرہ (نامہ نگار)معراج عظیم ترین معجزوں میں سے ہے۔حکومت تجاوزات کی آڑ میںغریبوں کو بے روزگارکر رہی ہے۔غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے ان کامعاشی قتل عام کیاجارہا ہے ۔مسلمان اس وقت معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ اخلاقی پستی کا بھی شکار ہیں جسکی وجہ سے اس وقت تمام وسائل ہونے کے باوجوددنیا میں مسلمانوں کی عزت اور وقار میں کمی ہوئی ہے۔ان خیالات کااظہارسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر بابر رشید،امیر جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ڈاکٹرعطاء اللہ حمید، نا ئب امراء علامہ رحمت اللہ ارشدوحافظ فرحان اللہ،مستقیم معین اور حافظ عبدالوحید نے دفتر جماعت اسلامی جھنگ روڈ گوجرہ میں معراج کے حوالے سے منعقدہ شب تربیت سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اخلاقی حالت کو بہتر کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل بنا کر اس پر عمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں