2

تہرے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون جاری ‘ سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی جڑانوالہ ڈویژن کی سربراہی میں تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی بڑی کاروائی ‘ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے11سال سے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملز مان طارق اور قیوم کو گرفتارکر لیا ۔ ملزمان تھانہ کھرڑیانوالہ کے مقدمہ نمبر 17/13بجرم 302،148، 149ت پ میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھے ۔ ملزمان نے 2013 میں محمد راشد ، علی شہزاد اور عبدالرحمان کو سابقہ دشمنی کی بنا پر قتل کر دیا تھا ۔ سی پی او کامران عادل نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی پولیس ٹیم کو شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں