89

تیز رفتار مسافر وین گنے کی ٹرالی سے جا ٹکرائی

کمالیہ (نامہ نگار) جکھڑ موڑ کے نزدیک تیز رفتار مسافروین گنے کی ٹرالی سے جا ٹکرائی خواتین بچوں سمیت15مسافر شدید زخمی پانچ کی حالت تشویش ناک ہسپتال داخل کروا دیا گیاحادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ۔ تفصیل کے مطابق ایک مسافر وین جو کہ فیصل آباد جا رہی تھی جکھڑ موڑ کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث گنے کی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ جا ٹکرائی جس سے ویگن بری طرح تباہ ہو گئی ویگن میں موجود 15 مسافر جن میں محمد صادق ،بشری بی بی، ذوالقرنین ،افضل اکرم، محسن داود، محمد اسرار سمیت 15 مسافر شدید زخمی ہوئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ داخل کروا دیا گیا جن میں سے پانچ مسافروں کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔ حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں