50

جارح مزاج بیٹر اعظم خان قومی T20 سکواڈ میں کم بیک پر خوشی

جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس رہی جس وجہ سے دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنا ہوں۔قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کم بیک کرنے پر وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش ہوں۔کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے ۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ12جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں