جدید سسٹم سے فیسکو کے شعبہ پر وکیورمنٹ ،ٹینڈرنگ کے کام میں نکھار آئیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو محمد عامرکی زیر نگرانی ریجنل ٹریننگ سنٹر فیسکومیں ای پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (E-PADS) کے موضوع پر تین روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کی گائیڈلائنز کو سرکاری اداروں میں مزید موثر طریقے سے نافذکرنا اورٹینڈرنگ کے عمل کو شفاف بنانا تھا۔ فیسکو کے مختلف شعبہ جات کے پروکیورمنٹ اور ٹینڈر نگ سے متعلقہ تقریبا40افسران و ملازمین نے اس ٹریننگ میں حصہ لیا۔افسران کی ٹریننگ کا مقصد جدیدٹیکنالوجی کو بہتر انداز میں سمجھنااور اس کو دفتری کام میں بروئے کار لانا ہے ۔ ٹریننگ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر فرخ آفتاب نے PPRA اتھارٹی کی طرف سے منعقدہ ٹریننگ کو سراہا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹریننگ کا مقصد عوامی خریداری کے عمل کو شفاف اور مثر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سسٹم سے سرکاری ادارے اپنی خریداری کی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے منصوبہ بندی کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس جدیدسسٹم کے فیسکو میں نافذہونے سے فیسکوکے شعبہ پروکیورمنٹ اور ٹینڈرنگ کے کام میں مزید نکھارآئے گا اور جدت سے کام کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگا۔ڈی جی ایچ آر فرخ آفتاب نے ٹریننگ کے کامیابی سے انعقاد پر ڈائریکٹر اوڈی محمود احمد اور ایکسئین ٹریننگ سنٹر سجاد حیدر اعوان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں