40

جسٹس مظاہر نقوی کا استعفی منظور

اسلام آباد (بیوروچیف)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا۔صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفی آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت منظور کیا۔سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کا سامنا کرنے والے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی گزشتہ روز مستعفی ہوگئے تاہم استعفے سے قبل انہوں نے مس کنڈکٹ کے الزامات میں سپریم جوڈیشل کونسل سے جاری شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب بھی جمع کرایا۔ سپریم کورٹ کے جج نے مستعفی ہونے سے پہلے اپنے اوپر عائد الزامات رد کرتے ہوئے استعفیٰ صدر کو ارسال کردیا تھا جو کہ آج منظور ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں