جماعت اسلامی متاثرین خوانچہ فروشوں کے شانہ بشانہ ہے

گوجرہ ( نامہ نگار)جماعت اسلامی عوام کو ظالمانہ اور جابرانہ نظام سے چھٹکا رادلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کی بھر مار ختم کراکے عوام کو ریلیف دلا کر دم لیں گے۔ گوجرہ میں تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں محنت کش ریڑھی والوں کو متبادل دئیے بغیربے روز گارکر نا ظلم وزیادتی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام مسجد شہداء جھنگ روڈ گوجرہ کے باہر بجلی کے بلوں میں اضافہ،تجاوزات اورچوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کر تے ہو ئے ضلعی امیر ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے کیااس موقع پر ضلعی نائب امیر مولانا رحمت اللہ ارشد،حیدرعلی چوہدری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ کراچی میں بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات میں مختلف قسم کے لالچ دے کر خاموش کرانے کی کوشش کی جس میں ملک ریاض کو ناکامی کا سامنا کر نا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں