6

جماعت اسلامی کابلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاج کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی نے پنجاب بلدیاتی ایکٹ کو غیرجمہوری اور عوام دشمن قراردیتے ہوئے 7دسمبر کو اس کے خلاف پنجاب بھرمیں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصل آبادمیں بھی جماعت اسلامی کے کارکن سات دسمبرکودوپہردوبجے ضلع کونسل چوک میں احتجاج کریں گے۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنی مرضی کے مطابق نظام بنانے کیلئے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ تشکیل دیا ہے جس کسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتا۔اس کے خلاف عدلیہ سے رجوع کریںگے۔پنجاب حکومت آزادنہ بلدیاتی الیکشن اور منتخب نمائندوں کو بااختیار بنانے کیلئے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ میں اصلاحات کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار بلدیاتی نظام ہی شہریوںکے مسائل کا واحد حل ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کو بااختیار بنانا ہوگا۔ مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق ملک کی ہر صوبائی حکومت کو مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں لانے کا پابند کیا گیا ہے، جنہیں سیاسی، انتظامی اور مالیاتی خود مختاری حاصل ہوگی۔بدقسمتی سے کوئی جمہوری حکومت اپنے اراکین سمبلی کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے کے حق میں نہیں ہوتی۔ اب بھی بلدیاتی انتخابات کے بس دعوے ہیں اور قانون سازی وقت گزارنے کا بہانہ ہے ،اس حوالے سے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی پی سب کا طرز عمل ایک ہے۔ لوکل گورنمنٹ کا ادارہ جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہے، بلدیاتی اداروں کی غیر موجودگی میں عوامی مسائل و مشکلات کا عوامی اُمنگوں کے مطابق حل ممکن ہی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں