45

جماعت اسلامی کا عوام سے محبت اورخدمت کا تعلق ہے

فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے اپنے نشان،پرچم اور انقلابی منشور کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لیا۔ سیاسی محاذ پر قومی خیرخواہی اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے جذبے پر مبنی اپنا لائحہ عمل دیا جسے عوام کی بھرپور تائید اور پزیرائی ملی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں، خواتین، نوجوانوں نے کامل یکسوئی کیساتھ انتخابی مہم چلائی۔ پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت اوراقامت دین کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکز ا لاسلامی چنیوٹ بازار میں زونل امراء اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں