31

جٹ برادری کا سردار خان بہادر ڈوگر کی حمایت کا اعلان

جڑانوالہ (نامہ نگار) سابق نائب ناظم شوکت علی جٹ نے جٹ برادری کے ہمراہ ائندہ الیکشن میں سردار خان بہادر ڈوگر کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 9 میں سابق نائب ناظم شوکت علی جٹ چوہدری حاکم علی جٹ و دیگران نے عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی 1122، سردار اصغر علی ڈوگر،سردار جاوید ڈوگر،سردار اسامہ ڈوگر و دیگران نے شرکت کی اس موقع پر اہلیان گاں نے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور یقین داہانی کروائی کہ آئندہ ہونیوالے الیکشن میں سردار خان بہادر ڈوگر کی بھرپور حمایت کی جائے گی جلسہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ بچیانہ میں 1122 دفتر کا قیام انتہائی ضروری تھا جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی پاکستان مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں