41

جڑانوالہ میں محکمہ خوراک کے گوداموں کیلئے مختص سرکاری زمین پر قبضہ

جڑانوالہ(صابر گھمن سے) بااثر افراد نے شہید بینظیر پارک کے بالمقابل واقع محکمہ خوراک کے گوداموں کیلئے مختص کروڑوں مالیتی سرکاری اراضی کی بیرونی دیواریں توڑ کر مویشیوں کے پختہ بھاڑے بنا کر قبضہ جما لیا، مویشیوں کے گوبر سے بدبو اور تعفن پھیلنے سے بیماریاں پھوٹنے لگی،اہل علاقہ کا حکام بالا سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ اسلام پورہ شہید بینظیر پارک کے بالمقابل واقع محکمہ خوراک کی کروڑوں روپے مالیتی اراضی کی بیرونی دیواریں توڑ کر بااثر افراد نے مبینہ طور پر ملی بھگت سے مویشیوں کے پختہ بھاڑے بنا کر سرکاری اراضی پر قبضہ جما لیا ہے قبضہ مافیا کو مبینہ طور پر محکمہ خوراک کے چند ملازمین کی پشت پناہی حاصل ہے جن کی آشیر باد سے بااثر افراد نے سرکاری اراضی کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے ابادی کے سامنے سرکاری اراضی پر مویشیوں کے بھاڑے قائم ہونے سے جانوروں کے گوبر سے بدبو اور تعفن پھیلنے سے بیماریاں بھی پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے جس سے علاقہ مکین شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں سرکاری اراضی پر مویشییوں کے بھاڑے قائم ہونے پر قبضہ مافیا کیخلاف جاری مہم دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے قبضہ مافیا کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ خوراک کے چند ملازمین کو مبینہ طور پر حصہ دیتے ہیں ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ معتدد مرتبہ سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کیلئے درخواستیں گزاری گئی مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی ہے اہلیان علاقہ نے نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عبدالحنان خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم مویشیوں کے بھاڑے ختم کروا کر محکمہ خوراک کے گوداموں کیلئے مختص کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی جائے اور قبضہ مافیا کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں