حج انتظامات کا بروقت جائزہ لیا جائے

کوئٹہ(نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ حج، ہر مسلمان کی زندگی کا ایک اہم ترین مذہبی فریضہ ہے، جس کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے ہر سال ہزاروں افراد سرکاری اور نجی اسکیموں کے تحت حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں گزشتہ برس پاکستانی عازمینِ حج کو بنیادی سہولیات کی کمی، بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس نے حکومتی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیئے ہزاروں عازمین نے رہائش کے ناقص انتظامات، ٹرانسپورٹ میں تاخیر، کھانے کے غیر معیاری انتظامات اور طبی سہولیات کی کمی کی شکایات کیں شدید گرمی اور ہجوم کے دوران بروقت رہنمائی اور ہنگامی طبی امداد نہ ملنے سے کئی افراد کو جسمانی اور ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں