4

حلقہ پی پی115کی پسماندگی کا خاتمہ کرینگے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 115 کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا تعمیراتی اور ترقیاتی سکیموں کا جلد آغاز ہوگا عوام نے انتخابی مہم میں جس طرح میرا ساتھ دیا ہے میں اس کو کسی صور ت فراموش نہیں کرسکتا اہلیان علاقہ کا بھی حد مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ پی پی 115 کے معزز ین اور مسلم لیگی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ملک سے دہشت گردی ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں