حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف جا رہی ہے، پاکستان کو بعض اناڑی سیاست دانوں کی وجہ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ۔انہوں کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست (ن) لگ کے دور میں نہیں چلتی کہ ٹرمپ ایک ٹیلیفون کریں اور جیلوں سے لیڈر، 9 مئی اور 26 نومبر کے مجرم باہر آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کئی انٹر نیشنل فون کالز کے باوجود 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو مبضوط اور ایٹمی قوت بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں