15

خالصہ کالج کے نزدیک تیز رفتار کار کھمبے سے جا ٹکرائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر خالصہ کالج کے قریب شراب کے نشہ میں دھت کار ڈرائیور نے راہگیر کو کچلتے ہوئے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد کھمبے سے جا ٹکرایا، ڈرائیور جاںبحق’ 3افرادزخمی ہو گئے، منصور آباد بی بلاک کا عرفان بٹ نے مبینہ طور پر شراب پی رکھی تھی جوساتھیوں عباس ‘وسیم جاوید ساکنان منصورآباد کے ہمراہ جڑانوالہ روڈ پر جار ہا تھا کہ تیز رفتار کار راہگیر شفاقت علی کو کچلتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے جا ٹکرائی، ڈرائیور عرفان بٹ زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں