99

خبرکی تحقیق کے بعداسے سوشل میڈیا کی زینت بنانا چاہیے

چنیوٹ(نامہ نگار )خبر کی تحقیق کے بعد ہی اسے سوشل میڈیا کی زینت بنانا چاہیے ان خیالات کا اظہار سنیئر صحافی و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب غلام مرتضیٰ نے نوجوان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سوشل میڈیا کا دور چل رہا ہے اس لئے آج زیادہ غلطی کا اندیشہ ہوسکتا ہے کسی کی سنی سنائی بات پر خبر نہیں بنائی جاتی بلکہ ایک بہترین صحافی ہر خبر کی پہلے خود تحقیق ضرور کرتا ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نوجوان صحافیوں کو خبر کا مطلب سمجھائیں اور بتائیں کہ صحافت کا مقصد کیا ہے صحافت معاشرے کا ہم ستون ہوتا ہے جہاں کہیں بھی مسائل ہوں اور جہاں پر ظلم ہورہا ہو ایک صحافی اپنی قلم اور آواز کے ذریعے اس کی نشاندہی کرتا ہے جس سے ارباب اختیار اس مسئلے کو حل کرتے ہیں اور ظلم و جبر کا قلع قمع کرتے ہیں ہر جگہ کچھ غلط لوگ ضرور ہوتے ہیں جو صرف مفاد پرستی کا کردار ادا کرتے ہیں مگر کسی بھی صحافی کو مفاد پرست نہیں ہوناچاہیے بلکہ صحافت کو نیک نیتی سے سرانجام دینے سے معاشرے کو بہترین بنایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں