خلیجی ممالک میں غیر ملکی کمپنیاں بند ہونے لگیں (اداریہ)

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے اور تہران کی جوابی کارروائیاں جاری’ ایران میں 10ہزار سویلین مقامات پر بمباری’ 16ایرانی کشتیاں تباہ کرنے کا دعویٰ’ تہران کے کویت’ قطر’ سعودی عرب اور عرب امارات سمیت کئی خلیجی ریاستوں پر میزائل اور ڈرون حملے دبئی ائیرپورٹ پر 14افراد زخمی’ ابوظہبی کے پرانے ائیرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی’ عمان کی صلالہ بندرگاہ پر ڈرون حملوں کے بعد بندرگاہ کے آپریشنز معطل کر دیئے گئے’ ایرانی بینک پر حملے کے بعد تہران کی خطے میں امریکا اور اسرائیل کے اقتصادی اور بینکاری مفادات کو نشانہ بنانے کی دھمکی خلیجی ممالک میں غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر بند ہونا شروع’ ایران کی آبنائے ہرمز پر گرفت مضبوط ہو گئی تین بحری جہاز نشانہ بن گئے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں نشانہ بنانے کے لائق کچھ نہیں بچا جب چاہوں جنگ ختم کر سکتا ہوں فرانس کے صدر ایمانویل میخوان نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ملی کہ ایران آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے عالمی توانائی ایجنسی نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ہونے والے تیل کی کمی پوری کرنے کیلئے 40کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ تہران نے دھمکی دی ہے کہ تیل کی فی بیرل قیمت 200 ڈالر تک پہنچنے کیلئے تیار ہو جائیں جوابی حملوں کی پالیسی ختم کر دی ہے اب پے درپے حملے ہوں گے ایران حکومت کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ تہران ایک لیٹر بھی تیل کو آبنائے ہرمز سے گزرنے نہیں دے گا اگر ایران کی بندرگاہوں کا نشانہ بنایا گیا تو ہم جواب میں خطے کی دیگر بندرگاہوں کو نشانہ بنائیں گے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران ایک طویل اعصابی جنگ کے لیے تیار ہے جو عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی امریکہ کو سنٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی 16بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد ابوظہبی کے پرانے ہوائی اڈے پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گرد ونواح میں چار ڈرونز مار گرائے ہیں ادھر اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے دو قصبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے حملے جاری ہیں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کویت’ قطر’ سعودی عرب اور عرب امارات کی خلیجی ریاستوں نے میزائل اور ڈرون مار گرانے کی اطلاعات دی ہیں امریکی مالیاتی گروپ سٹی اور دبئی کے فنانشل سینٹر میں واقع دیگر کمپنیوں نے گزشتہ روز اپنے ملازمین کو دفاتر خالی کرنے کی ہدایت کی ہے برطانوی کنسلٹنگ گروپ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گزشتہ روز خلیج کے کئی ممالک میں اپنے دفاتر ہفتے کے بقیہ دنوں کیلئے بند کر دیئے ہیں۔ ایران’ امریکہ اور اسرائیل جنگ اس وقت خطے کیلئے انتہائی پریشان کن ہے ایران نے مختلف خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد سے خلیجی ممالک کی معیشت بھی خطرات میں گھر سکتی ہے اطلاعات ہیں کہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی برطانوی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی کمپنیاں بھی اپنا کاروبار بند کر رہی ہے اور یہ بات خلیجی ممالک کی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے اس وقت اس کشیدگی کو ختم کرنا انتہائی اہم ہے ورنہ اس کے اثرات پاکستان سمیت دوسرے ممالک پر بھی پڑیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکہ اس جنگ کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ امن کے قیام کیلئے مذاکرات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں