94

خواتین دستکاریوں کے ذریعے باعزت روزگار کما سکتی ہیں

فیصل آباد (پ ر) خواتین دستکاریوں کے مختلف ہنرز سیکھنے کے بعد ایک مفید شہری اور اپنے گھروں میں بیٹھ کر با عزت طریقہ سے روزی کما کر اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکتی ہیں سرکاری انڈسٹر یل سکولز کے ساتھ ساتھ این جی اوز کے زیر انتظام چلنے والے انڈسٹریل سکولز بھی بچیوں کو ہنر مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی ہُنر بھی لازمی سکھلائیں ان خیالات کا اظہار میڈم زاہدہ ناز مینجرصنعت ذار فیصل آباد نے فرینڈز یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن رجسٹرڈ شعبہ خواتین ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے زیر انتظام چلنے والے آمنہ انڈسٹریل سکول شہباز ٹاؤن بی بلاک فیصل آباد میں سلائی کٹنگ کا کورس مکمل کرنے والی طالبات میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں