داتا دربار کے قریب احمد پارک میں میاں بیوی کی پراسرار موت

لاہور (بیوروچیف) شہر میں ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں داتا دربار کے قریب احمد پارک کے علاقے میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شنا خت ، آزاد حسین عمر 38سال جبکہ 35سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدا ئی شبہ ہے کہ دم گھٹنے کے سبب یہ دونوں ہلاک ہوئے، تاہم اصل وجہ جانچ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ پولیس کے مطابق گھر میں موجود دو بچے آٹھ سالہ خضر عباس اور چھ سالہ حر عباس محفوظ رہے۔تحقیقاتی ادارے اور پولیس شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوں پر کارروائی شروع کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں