2

دوہرے قتل کے 2ملزمان کو2,2با ر سزائے موت کا حکم

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے دوملزمان کو2/2بار سزائے موت 10/10لاکھ روپے جرمانہ اور 21ملزمان کو شک کی بنا پر بری کرنے کے احکامات صادر کر دئیے،تفصیلات کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صفدر نے تھانہ روڈالہ روڈ کے دوہرے مقدمہ قتل نمبر 370/21 بجرم 302 کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان سجاد ساکن 380 گ ب اور سلیمان ساکن 580 گ ب کو 2/2 بار سزائے موت 10/10 لاکھ روپے جرمانہ اور 21 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں استغاثہ کے مطابق ملزمان سجاد اور سلیمان نے یوسف کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر تاریخ پیشی سے واپس جاتے ہوئے سال 2021 میں گاں ہی کے رہائشی مقصود اور ظفر کو چک نمبر 379 گ ب کے قریب فائرنگ کرکے ناحق قتل کیا تھا دوہرے قتل کا مقدمہ اسلم کی مدعیت میں تھانہ روڈالہ روڈ میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں